وظائف استفادہ گان کو ضروری اطلاع

کوہیر /3 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کوہیر منڈل ڈیولپمنٹ آفیسر مسٹر اسٹیوین فیل نے اپنے صحافتی بیان میں بتایا کہ کوہیر منڈل میں جملہ افراد جو آسرا اسکیم کے تحت ہر ماہ وظیفہ حاصل کر رہے ہیں وہ لوگ اپنے متعلقہ پنچایت سکریٹری کو اپنے بنک کھاتہ نمبر کا ایک عدد زیراکس کاپی دیں تاکہ آئندہ آنے والے ماہ سے وظیفہ کی رقم سیدھے آپ کے بنک میں جمع ہوسکے ۔ انہوں نے مزید دو دنوں کے اندر ہی جمع کردیں تاخیر کرنے والوں کو وظیفہ ملنے میں تاخیر ہوگی ۔