وطن سے محبت اور قوم کی خدمت کرنے طلبہ کو تلقین

ہمناآباد میں یوم ٹیپو سلطان شہید، مولانا آزاد اور علامہ اقبال کا انعقاد

ہمناآباد /7 دسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ہمناآباد میں شادان پبلک اسکول کے زیر اہتما م یوم ٹیپو سلطان شہیدؒ،مولانا ابو لکلام آزاد،علامہ اقبالؒ اور مشا عرہ کا اہتمام کیا گیا جسکی دو نشستیں منعقد کی گئی پہلی نشست میں ٹیپو سلطان شہیدؒ،مولانا ابو لکلام آزاد،علامہ اقبالؒ پر اسکولی طلباء اور دیگر دانشورں نے تقاریر کیں ۔علا مہ اقبالؒ کے بارے میں اسد اﷲمجا ہد نے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ علا مہ اقبال کی تربیت و تعلیم پر بچپن ہی سے خاص تو جہ دی گئی،سید میر حسن آپکے پہلے اُستاد تھے،ایک محفل میں جب آپ نے اپنا کلام سنا یا تو اُس وقت کے دانشورں نے آپکے بارے میں یہ کہا تھا کہ یہ وہ شخص ہو گا جو ساری دنیا میں اُردو زبان کی نما ئندگی کرے گا۔انگلستان جا نے سے پہلے آپکی شاعری وطن کی محبت پر تھی،انہوں نے مسلمانوں کو متحد کرنے کی بھر پور کو شش کی ۔کو ثر جہاںطالبہ نے مولانا ابولکلام آزاد کے بارے میں کہا کہ انکا بچپن مکہ میں گذرا ،اور آپکو مطا لعہ کا بے حد شوق تھا احمد نگر کی جیل میں رہتے ہو ئے بھی آپ نے مطا لعہ کے سلسلہ کو جا ری رکھا،صرف پندرہ برس کی عمر میں آپ نے ایک رسالہ جا ری کیا،1912میں انھوں نے سیا سی سفر کا آغا زکیا،جنگ آزادی کے لئے کئی مرتبہ آپ کو جیل جا نا پڑا۔اس نشست کے اختتام سے قبل خطاب کرتے ہو ئے حا فظ سید کلیم اﷲ (امام و خطیب مسجد شیخ مہتاب )نے کہاکہ آج ملک میں دیگر قوموں کے رہنمائوںکا یوم پیدائش منا یا جا رہا ہے مگر جو لوگ اس ملک کی آزادی کے لئے جیل کی صعو بتیں برداشت کیں،یہاں تک کہ اپنی جانوں کو تک اس ملک کے لئے قربان کیا آج اُن کو فراموش کیا جا رہا ہے۔انہوں نے ٹیپو سلطان کے بارے میں کہا آپ اعلیٰ اخلاق کے پیکر تھے اور ایک بہادر بادشاہ تھے انہوں نے بچوں کو ٹیپو سلطان جیسی بہا دری اپنے اندر پیدا کرنے کی تلقین کی،علامہ اقبال کے بار ے میں کہا کہ آپ نے اپنی شاعری میں قرآن وسنت کو بیان کیا ہے،امام الہند مولانا ابولکلام آزاد کے بارے میں انہوں نے کہا کہ آپ تقسیم ہند کے سخت مخالف تھے۔انہوں نے طلباء کو اس بات سے واقف کرایا کہ اس ملک کی جنگ آزادی میں علماء دیو بند کا بہت بڑا کردار رہا ہے،ہم کو چا ہئے کے ہم اپنے اسلاف کے کا رناموں کو یا درکھیں،انہوں نے بچوں کو اپنے وطن سے محبت اور اپنی قوم کی خدمت کرنے کی تلقین کی۔دوسری نشست کا آغاز بعد نما زجمعہ ہوا اس مشاعرے کی صدارت عبدالمقیم باگ بسوا کلیان نے کی، مہمان خصوصی کی حثیت سے مسرور نظامی،محمد غلام مصطفی سر،اور تنویر سلمان نے شرکت کی،اس مشا عرے میں اسکولی طلبہ نے اپنا کلام سنایا۔افشاں بتول نے حالات حا ضرہ پر غزل سنائی،ثناء بیگم نے ماں پر منتخب اشعار سنائے،محمد رضوان نے علامہ اقبال کا کلام سنا یا،مرزا ثا قب نے اسلامی اشعار سنا ئے،نزہت پروین نے سماج میں پھیلی ہو ئی برا ئیوں پر اشعار پڑھے،شا ذیہ بیگم نے سلیمان خطیب کے مزاحیہ اشعار پڑھکر حا ضرین سے خو ب داد حا صل کی،محمد جا وید سر نے اپنے مخصوص انداز میں بارش پر ایک نظم پڑھی،اقصیٰ عفت نے مچھروں پر اشعار پڑھے تو ساری محفل قہقوں سے گو نج اُٹھی،اُمت الودود بنت سید امان اُﷲ نے حالا ت حا ضر پر بہترین نظم پڑھکر ایک سو روپئے کا انعام حا صل کیا،سید مزّمل ٹیچر،نجیب الدین ٹیچر،عاقب الدین ٹیچر نے بھی مخصوص انداز میں اپنا کلام سنا یا۔اس جلسہ و مشا عرے کی نظا مت محمد مجیب الدین نے کی۔اس جلسہ و مشا عرے کو کا میاب بنا نے میں محمد شاکر(صدر شادان پبلک اسکول)، محمد عبدا لصبور مرتضیٰ،محمد ذاکر صدر مدرس،محمد عزیز،محمدطیب،اور فاروق خان(طالب علم)محمد عامر سہیل(طالب علم) اور دیگر نے کا میا ب کو شش کی۔