وسیم اکرم پھر والد بن گئے

سڈنی۔ 28ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم ایک مرتبہ پھر باپ بن گئے۔ اْن کی بیوی شینیرا کے ہاں بیٹی عائلہ کی ولادت ہوئی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بیٹی کی پیدائش پر وہ بہت خوش ہیں ، جذبات کا اظہار نہیں کرسکتے۔اگلے سال کھیلے جانے والے ورلڈ کپ پر بات کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ آسٹریلیا میں ورلڈ کپ کا سب کو انتظار ہے، یہاں بہترین سہولیات کی وجہ سے کرکٹ کھیلنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔اکرم نے مزید کہا کہ ٹسٹ سیریز میں آمنے سامنے ہونے کی وجہ سے آسٹریلیا اور ہندوستان کی ٹیمیں دوسروں کے مقابلے میں زیادہ تیار ہونگی، پاکستان ٹیم کا فارم میں ہونا خوش آئندہے۔سعید اجمل کی ورلڈ کپ سے دستبرداری پر سابق کپتان نے کہا ہے کہ1992 میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، سعید اجمل کی غیر موجودگی سے فرق تو پڑے گا، لیکن اس سے کھلاڑیوں میں کچھ کر دکھانے کا حوصلہ پیدا ہوگا۔