وسرجن کردہ مورتیوں کو نکالنے کے دوران ایک شخص غرقاب

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) وسرجن کی گئی مورتیوں کا لوہا حاصل کرنے کی کوشش میں ایک شخص غرقاب ہوگیا ۔ یہ واقعہ سرورنگر پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 38 سالہ یادگیری عرف یادیا جو سبرامنیم کالونی میں رہتا تھا 6 اکٹوبر کے دن اپنے ساتھی کے ہمراہ سرور نگر تالاب گیا تھا ۔ پولیس ذرئع کے مطابق دونوں ساتھی وسرجن کی گئی مورتیوں سے لوہا حاصل کرنے کیلئے گئے تھے ۔ تاہم غوطہ لگانے کے بعد یادگیری واپس نہیں آیا اور پولیس نے اس کی نعش دستیاب کرلیا ہے۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک
حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) بورا بنڈہ علاقہ میں پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران پیش آئے ٹرین حادثہ میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس نامپلی کے مطابق 25 سالہ بی شام جو بورا بنڈہ علاقہ کا ساکن تھا پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ وہ بورا بنڈہ ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹریوں کو عبور کرنے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ ریلوے پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔