وزیر فینانس کے ریمارک پر کانگریس کا اعتراض

نئی دہلی ۔ 2 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیر قانون اشوینی کمار نے آج وزیر فینانس ارون جیٹلی کے اس ریمارک پر اعتراض کیا ہے کہ کانگریس اور بائیں بازو کے دانشور نظریاتی عدم تحمل پر عمل پیرا ہیں اور کہا کہ اس طرح کا نقطہ نظر قوم کے دانشوروں کی توہین کے مترادف ہے۔ مرکزی وزیر فینانس ارون جیٹلی نے کل فیس بک پوسٹ پر کہا تھا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی زیر قیادت حکومت ہندوستان کی تیز رفتار ترقی کی کوشش میں ہے لیکن بعض افراد کو یہ گوارہ نہیں تھا کہ بی جے پی اقتدار میں آئے۔ ان میں کانگریس اور بائیں بازو کے ہمخیال دانشور شامل ہیں جوکہ ایک عرصہ سے بی جے پی کے خلاف نظریاتی عدم تحمل پر عمل پیرا ہیں