قاضی پیٹ۔/31ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) نئے سال کی آمد کے موقع پر ریاست تلنگانہ کے عوام کو دل کی گہرائیوں سے وزیر داخلہ این نرسمہا ریڈی اور ڈی جی پی انوراگ شرما نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نوتشکیل شدہ ریاست تلنگانہ میں پہلی بار نیا سال منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر شہر میں امن وامان کی برقراری بالخصوص گنگا جمنی تہذیب کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ رات دیر گئے سڑکوں پر ناچ گانا اور دیگر شور شرابہ نہ کریں، ان نوجوانوں کے والدین کو ان سے کافی امیدیں ہیں تاہم غلط حرکت انجام دیتے ہوئے ان کی امیدوں پر پانی نہ پھیریں اور شہر میں امن وامان کے ساتھ نئے سال کا جشن منائیں۔