وزیر خارجہ فرانس کی وزیراعظم مودی سے ملاقات

نئی دہلی۔ یکم جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر خارجہ فرانس لارینٹ فیبیوس نے آج وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے اہم شعبوں جیسے دفاع ، تجارت اور سرمایہ کاری میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کے استحکام پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ فرانس ، ہندوستان کی صنعتی ضروریات کی تکمیل سے اور باہمی تعلقات میں اضافہ سے گہری دلچسپی رکھتا ہے ۔ انہوں نے مودی سے ملاقات کو مثبت اور گرمجوش قرار دیا۔ وزیراعظم نے شہری منصوبہ بندی ، سیاحت اور کم لاگتی دفاعی پیداوار پر تبادلہ خیال کیا۔