ناگپور: وزیر اعظم نریندر مودی کی زندگی پر بننے والی فلم کا پوسٹرآج لانچ کیاگیا۔ اس موقع پر مرکزی وزیر نتن گڈکری اور فلم میں نریندر مودی کا کردار نبھانے والے وویک اوبرائے بھی موجود تھے۔ بائیو پک پوسٹر پر ساتھ میں لکھا تھا کہ ”آرہا ہیں دوبارہ پی ایم نریندر مودی، اب کوئی روک نہیں سکتا“۔ ملک میں انتخابات کا سلسلہ ختم ہوچکا ہے۔ اب صرف ساری دنیا کو نتائج کے اعلان کا بڑی بے صبری سے انتظار ہیں۔
فلم کو انتخابات کے بعد ریلیز کرنے کی ہدایت دی گئی تھی۔ فلم کی ایک خصوصی نشست نئی دہلی میں رکھی گئی تھی جس میں بی جے پی کے کئی قائدین نے فلم دیکھا۔ واضح رہے کہ فلم ۴۲/مئی کو ریلیز کی جارہی ہے۔
Nagpur, Maharashtra: Union Minister Nitin Gadkari and actor Vivek Oberoi launch poster of biopic 'PM Narendra Modi' pic.twitter.com/bUuwSBGLsQ
— ANI (@ANI) May 20, 2019