نئی دہلی 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم منموہن سنگھ نے آج شخصی طور پر اپنے ارکان عملہ کو الوداع کہا ۔ انہوں نے اپنے ساوتھ بلاک کے دفتر میں تمام ارکان عملہ کی مدد کیلئے ان کا شکریہ ادا کیا۔110 ارکان عملہ سے ملاقات کیں اور ان کا شکریہ ادا کیا ۔ منموہن سنگھ 2004 میںوزیر اعظم بنے تھے ۔ انہوں نے وزیر اعظم کے دفتر کا بھی دورہ کیا جہاں 400 افراد پر مشتمل ارکان عملہ نے ان کا استقبال کیا اور بعدازاں وداع کیا ۔ آخری کابینی اجلاس وزیر اعظم کی صدارت میں ہفتہ کے دن منعقد ہوگا جس کے بعد وہ صدر پرنب مکرجی سے ملاقات کیلئے جائیں گے ۔ملاقات کے بعد واپسی پر وزیر اعظم قوم سے خطاب کریں گے ۔ اسی دن ان کی مجلس وزراء کے اعزاز میں ٹی پارٹی کا اہتمام کیا جائے گا ۔ صدر جمہوریہ ان سب کو عشائیہ پر مدعو کررہے ہیں۔وزیر اعظم کے دفتر کی از سر نو تزئین و آرائش کی جارہی ہے تا کہ نئے وزیر اعظم کا استقبال کیا جاسکے ۔