وزیر اعظم قطر کے دورۂ مراقش کا اختتام

مراقش۔ 16؍مارچ (سیاست ڈاٹ کام)۔ وزیر اعظم و وزیر داخلہ عزت مآب شیخ عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی کا سرکاری دورۂ مراقش اختتام پذیر ہوگیا جس کے دوران انہوں نے مجلس عرب وزرائے داخلہ کے 31 ویں اجلاس میں مراقش میں شرکت کی۔ وزیر اعظم نے وزیر داخلہ مراقش محمد حسن کے ان کے اعزاز میں ترتیب دیئے ہوئے عشائیہ میں شرکت کی۔ وزیر اعظم کو مینارا ایئرپورٹ پر مراقش کے حکمران عبدالسلام بکرات نے وداع کیا۔ قطر کے سفیر عبداللہ فلاح الدوساری اور سینئر سرکاری عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔