وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کا ہیلت چیک اپ

نئی دہلی 7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ کو آج ہیلت چیک اپ کیلئے گورگاؤں کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ ڈاکٹروں نے مختلف معائنوں کے بعد انھیں ڈسچارج کردیا۔ 63 سالہ لیڈر کو آج صبح میڈانتا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا۔ تقریباً 4 گھنٹوں تک جسمانی صحت کی جانچ پڑتال کی گئی۔ راجناتھ سنگھ جوکہ سابق چیف منسٹر اترپردیش ہیں، مئی 2014 ء کو این ڈی اے اقتدار میں آنے کے بعد مرکزی وزیرداخلہ بنائے گئے ہیں۔