کولکتہ۔ 11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال چیف منسٹر ممتا بنرجی نے شہر کی تاریخی درگا پوجا پر اپنی نظم تحریر کی ہے۔ اس کا اعلان پیر کو بنرجی نے درگا پوجا کمیٹی ارکان کی جانب سے منظم کئے گئے ایک جلسہ میں کیا۔ جس میں ’’اگرمنی‘‘ روایتی بنگالی نغمہ جس میں دیوی کو خوش کیا جاتا ہے، رقم کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کو اروپ (جو ممتا بنرجی کی کابینہ کے وزیر اروپ بسواس) ہیں، نغمہ تحریر کرنے کو کہا تھا جو درگا پوجا کی شان میں لکھا گیا ہے۔ اس نغمہ کو مغربی بنگال، وزیر تمدن اندرانی سین نے اپنی سریلی آواز کے ذریعہ نغمہ سرائی کی ہے۔ سین نے نیتاجی اسٹیڈیم میں موجود کثیر سامعین سے اپنی سریلی آواز کے ذریعہ داد و تحسین حاصل کی۔