وزیراعظم کے ہاتھوں 106 ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح

نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی ہندوستان کی وسیع ترین خانگی یونیورسٹی لولی پروفیشنل یونیورسٹی میں 106 ویں انڈین سائنس کانگریس کا افتتاح کریں گے جو یونیورسٹی کے احاطہ میں 3 تا 7 جولائی منعقد کی جائے گی۔ یہ یونیورسٹی پھگواڑہ ضلع جالندھر میں قائم ہے۔ اِس 4 روزہ تقریب میں 30 ہزار سائنسداں، محققین اور طلبہ شرکت کریں گے۔ خواتین سائنس کانگریس بھی منعقد کی جائے گی جس میں خواتین کی شعبۂ سائنس و ٹیکنالوجی کو دین کا مظاہرہ کیا جائے گا۔ بچوں کی سائنس کانگریس 10 تا 17 سال عمر کے زمرہ کے طلبہ کے لئے ہوگی جنھیں ملک گیر سطح سے 5 ہزار کی تعداد میں ریاستی اور ضلعی سطح کے مقابلوں میں منتخب کیا جائے گا۔