نئی دہلی ۔ 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مکیش امبانی، گوتم ادانی اور 15 دیگر ممتاز صنعتکار وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ برصغیر کے باہر جاپان کو اس ہفتے ان کے پہلے بڑے باہمی دورہ پر وفد کا حصہ رہیں گے۔ ذرائع نے کہا کہ یہ صنعتکار انڈیا ۔ جاپان بزنس لیڈرس فورم کے بیانر تلے باہمی اجلاس میں یکم ؍ ستمبر کو حصہ لیں گی جہاں بھارت فورج کے چیرمین بابا کلیانی صدارت کریں گے۔ یہ میٹنگ جو مودی کے دورہ کے موقع پر منعقد ہورہی ہے، کافی اہمیت کی حامل ہے کیونکہ دونوں ممالک مضبوط اور ہمہ رخی پارٹنر شپ استوار کرنا چاہتے ہیں۔