وزیراعظم کے دورہ سے قبل دراندازی کی دوسری کوشش ناکام

جموں 3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ جموں و کشمیر سے قبل فوجیوں نے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں دہشت گردوں کے ایک گروپ کی ضلع پونچھ میں خطہ قبضہ کے پاس دراندازی کی کوشش ناکام بنادی۔ دہشت گردوں کا ایک گروپ خطہ قبضہ پار کرکے ہندوستان میں داخل ہوگیا تھا۔ چوکس فوجیوں نے دراندازوں کے گروپ کو دیکھا اور اُنھیں چیلنج کیا لیکن جواب دینے کے بجائے اُنھوں نے فوجیوں پر فائرنگ شروع کردی جس پر فوج نے بھی جوابی کارروائی کی۔ تاہم سرحد کی دونوں جانب کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ بالنوئی کے علاقہ سے موصولہ تازہ ترین اطلاعات کے بموجب فائرنگ کا تبادلہ ہنوز جاری ہے۔