اسلام آباد ۔ 21 مئی (پی ٹی آئی) پاکستانی فضائیہ کے 6 جے ایف ۔ 17 ٹھنڈر لڑاکا جیٹ طیارے وزیراعظم چین لی کیقیانگ کے طیارہ کے پاکستانی فضائی حدود میں کل داخل ہونے کے ساتھ ہی اس کی حفاظت پر مامور کردیئے جائیں گے اور ان کے دو روزہ دورہ کے دوران مسلسل ان کے طیارہ کی حفاظت پر مامور رہیں گے اس سے دونوں ممالک کے دفاعی اور حکمت عملی کے شعبوں میں گہرے تعلقات کا اظہار ہوتا ہے۔ جے ایف ۔ 17 لڑاکا طیارے چین اور پاکستان کے تعاون و اشتراک سے تیار کئے گئے ہیں۔