وزیراعظم نے چادر پیش کی

اجمیر ۔ 14مئی (پی ٹی آئی ) وزیراعظم منموہن سنگھ نے آج صوفی بزرگ حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے 801ویں عرس کے موقع پر درگاہ شریف پر چادر پیش کی۔ مملکتی وزیر برائے امور دفتر وزیراعظم وی نارائن سوامی نے سنگھ کی جانب سے یہ چادر پیش کی۔ وزیراعظم نے ایک پیام بھی روانہ کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ’’ خواجہ معین الدین چشتی ؒ کے عرس کے موقع پر دنیا بھر میں ان کے بے شمار معتقدین کو اپنی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتے ہوئے مجھے بے حد خوشی ہے ۔ انہوں نے کہا ’’ انہوں نے کہا اجمیر میں درگاہ شریف روحانی جشن کے لئے تیار ہے ۔ یہ وقت ہے کہ ہم اس عظیم اور ممتاز صوفی بزرگ کی زندگی کو زیادہ سے زیادہ یاد رکھیں۔ جن کی تعلیمات میں تمام مذہبوں کے احترام پر زور دیا گیا ہے ۔ ‘‘ خادم درگاہ شریف سید غنی گردیزی نے ملک کی ترقی اور وزیراعظم کے لئے دعائیں کیں۔ مرکزی وزراء نارائن سوامی ‘ سچن پائلٹ ‘ نامو نارائن مینا اور رکن پارلیمنٹ عشق علی ذریعہ ہیلی کاپٹر درگاہ پہنچے تھے اور چادر پیش کرنے کے لئے جنتی دروازہ کے ذریعہ درگاہ شریف پر آئے ۔ اس موقع پر وزیر صحت اے اے خاں ‘ مملکتی وزیر برائے تعلیم نسیم اختر ‘ یم پی پربھا ٹھاکر اور کئی کانگریس قائدین اور عہدیداران موجود تھے ۔ انجمن کمیٹی اور درگاہ کمیٹی نے وزیراعظم کی پیشکش کا خیرمقدم