بجنور ۔ 26 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماجی کارکن اناہزارے جو حصول اراضی قانون کے خلاف احتجاج کی قیادت کررہے ہیں، کہا کہ وزیراعظم ان کی تجاویز قبول نہیں کریں گے کیونکہ نریندر مودی کو ان سے ’’الرجی‘‘ ہے۔ وزیراعظم نریندر مودی اور حکومت صنعتکاروں کی حامی ہے اور چاہتی ہیکہ کاشتکاروں کی اراضی زبردستی حاصل کرکے صنعتکاروں کے حوالہ کی جائے۔ انہوں نے احتجاج کیلئے ایک نیا لائحہ عمل تجویز کیا اور کہاکہ 8 تا 9 قائدین کی ایک ٹیم عنقریب تشکیل دی جائے گی جو اس تحریک کو دیہاتوں تک لے جائے گی۔ انہوں نے حصول اراضی قانون میں ترمیم کی ضرورت پر بھی اعتراض کیا۔