سنگا پور ۔ 24 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی آج اپنا 4 روزہ بیرونی دورۂ ملایشیا و سنگا پور کے اختتام پر وطن واپس روانہ ہوگئے۔ روانگی سے پہلے انہوں نے ہندوستانی برادری سے خطاب کیا ۔ انہوں نے سنگاپور کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کی اور ملایشیا میں دو چوٹی کانفرنسوں سے خطاب کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ممالک کا دورہ ہندوستان کی مشرق کے ساتھ تعاون پالیسی کا حصہ ہے۔
رتلام میں بی جے پی کی ناکامی، چیف منسٹر کی شکست : کانگریس
بھوپال ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) مدھیہ پردیش کے قبائیلی آبادی والے حلقہ لوک سبھا رتلام ۔ جھابوا (محفوظ برائے درج فہرست طبقات) میں کانگیرس کی کامیابی اور بی جے پی کی اپنی نشست سے محرومی کو ریاستی چیف منسٹر شیوراج چوہان کی شخصی شکست قرار دیا۔ مدھیہ پردیش اسمبلی کے سابق اپوزیشن لیڈر اجئے سنگھ نے کہا کہ ’’یہ چوہان اور ان کی ساری کابینہ ارکان اسمبلی بی جے پی کی شخصی شکست ہے۔ بی جے پی نے ساری سرکاری مشنری کو متحرک کردیا تھا اور کروڑوں روپئے خرچ کئے گئے لیکن عوام پر اثرانداز ہونے میں ناکام ہوگئے‘‘۔ اس وقار کی نشست پر بی جے پی امیدوار نرملا بھوریہ کو کانگریس امیدوار اور سابق مرکزی وزیر کانتی لال بھوریہ نے 88,832 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔ ایک اسمبلی حلقہ کے ضمنی انتخاب میں بی جے پی کی امیدوار اور سابق ریاست کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے تکوجی پوار کی بیوہ نے کانگریس کے جئے پرکاش شاستری کو 30,000 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی جبکہ 2013ء کے اسمبلی انتخابات میں تکوجی پوار 5500 ووٹوں کی اکثریت سے منتخب ہوئے تھے۔ چیف منسٹر چوہان نے اپنی پارٹی کی شکست قبول کرتے ہوئے کانگریس کے کامیاب امیدوار کو مبارکباد دی۔ لوک سبھا میں کانگریس کے وہپ جیوترآدتیہ سندھیا نے کانگریس کی کامیابی پر عوام کو مبارکباد دی۔