نئی دہلی28دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز ایک دن کے دورے پر اترپردیش جائیں گے جہاں وہ وارانسی میں چاول پر تحقیق کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ کے جنوبی ایشیا علاقائی مرکز کے کمپلکس کا افتتاح کریں گے اور دین دیال ‘ہست کلا سنکل’ میں ایک ضلع ایک مصنوعات علاقائی کانفرنس میں حصہ لیں گے ۔مسٹر مودی غازی پور میں مہاراجہ سھیل دیو پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے اور ایک جلسے سے بھی خطاب کریں گے ۔وزیر اعظم اپنے پارلیمانی حلقہ وارانسی میں واقع قومی بیج تحقیق ورتربیت کے مرکز کے کمپلکس میں چاول پر تحقیق کے بین الاقوامی انسٹی ٹیوٹ کے جنوبی ایشیا علاقائی مرکز کا افتتاح کریں گے ۔ یہ جنوبی ایشیا اور سارک علاقے میں چاول پر تحقیق اور تربیت کے اہم مرکز کے طور پر کام کرے گا۔بین الاقوامی چاول تحقیق انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ ہندوستان کا تعلق 1960 کی دہائی سے ہے اوروزیراعظم نریندر مودی نے اس کے منیلا واقع ہیڈ کوارٹر کا گزشتہ برس دورہ کیا تھا۔ مسٹر مودی اس مرکز کا دورہ کرنے والے پہلے ہندوستانی وزیراعظم ہیں۔