وزیراعظم سے لیفٹننٹ گورنر دہلی کی ملاقات

نئی دہلی 29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کرکے نیک خواہشات پیش کیں۔ کل شام ساؤتھ بلاک میں ملاقات کے دوران اُنھوں نے کہاکہ یہ ایک خیرسگالی ملاقات تھی۔ وہ صرف وزیراعظم کو مبارکباد دینے آئے تھے۔ نریندر مودی نے بھی آج صبح وزیراعظم کے دفتر میں گھوم کر اِس کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں کی کارکردگی اور ارکان عملہ کو دستیاب سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا۔