حیدرآباد /24 فروری ( سیاست نیوز ) سائبرآباد کے علاقہ میڑپلی میں ایک شخص وزنی شئے کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 48 سالہ پرشورام جو پیشہ سے مزدور علاقہ چنگی چرلہ میں رہتا تھا ۔ کل رات وہ کام میں مصروف تھا کہ عمارت کی بلندی سے مشتبہ شئے گرنے کے سبب شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل فوت ہوگیا ۔ پولیس میڑپلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
حسین ساگر جھیل سے نعش برآمد
حیدرآباد /24 فروری ( سیاست نیوز ) پولیس نے حسین ساگر تالاب سے ایک شخص کی نعش کو برآمد کرلیا ہے ۔ جو بتایا جاتا ہے کہ 32 سالہ شخص بالاکرشنا کی ہے ۔ رام گوپال پیٹ پولیس کے مطابق بالاکرشنا گھوڑے کی خبر علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص بلدیہ کا ملازم بتایا گیا ہے ۔ 20 فروری اس شخص کا جھگڑا مبینہ طور پر اس کی بیوی کے ساتھ ہوا تھا اور تب سے وہ پریشان تھا ۔ بیوی اپنے مائیکے چلی گئی تھی پولیس سمجھتی ہے کہ غم و تنہائی کے عالم میں اس نے کثرت سے شراب نوشی کی اور حسین ساگر میں چھلانگ لگادی، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔