جمشیدپور۔21اگست ( سیاست ڈاٹ کام)جھارکھنڈ اسٹیٹ کرکٹ اسوسی ایشن ( جے ایس سی اے ) نے رانجی ٹرافی کیمپ کیلئے ہندوستانی فاسٹ بولر ورن ارون کے ہمراہ 24کھلاڑیوں کی مختصر فہرست کا اعلان کردیا ہے ۔تمام کھلاڑیوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کل جے ایس سی اے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں رپورٹ کریں ۔ جے ایس سی اے کے سکریٹری راجیش ورما نے کہا ہے کہ یہ کیمپ 24اگست تا 27ستمبر تک اسٹیڈیم میں منعقد کیا جائے گا ۔ 24کھلاڑیوں میں فاسٹ بولر ورن ارون کے علاوہ آصف فہد ‘ رمیز نعمت ‘ ثمرقادری ‘ شہباز ندیم ‘ شمیم راتھوڑ اور ویراٹ سنگھ شامل ہیں ۔