والدین سے لڑکے اور لڑکیوں کے رجسٹریشن کروالینے کی خواہش
ورنگل ۔ 9 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : ورنگل میں ادارہ سیاست ، ملت فنڈ اور مینارٹیز انٹلکچول فورم ورنگل کے زیر اہتمام 17 مارچ اتوار صبح 10 تا 3 بجے دن دوبدو ملاقات پروگرام کا انعقاد بمقام برینی اسٹار اسکول ( زکریا فنکشن ہال رائے پورہ ہنمکنڈہ ورنگل ) اہتمام کیا گیا ۔ والدین سے خواہش کی جاتی ہے کہ اپنے اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا ( اسم نویسی ) معہ دو عدد فوٹوز کے ساتھ رجسٹریشن کروالیں تاکہ 17 مارچ کے پروگرام کے انتظامات میں آسانی ہوسکے گی ۔ عقد ثانی کے لیے پروگرام کے دن علحدہ کاونٹر رہے گا ۔ ورنگل میں عوام کے اصرار پر سیاست کی جانب سے یہ چوتھا دوبدو ملاقات پروگرام ہے ۔ 17 مارچ کے پروگرام کے سلسلہ میں ذمہ داران مینارٹیز انٹلکچول فورم ورنگل تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں ۔ ڈاکٹر انیس صدیقی کی صدارت میں جائزہ اجلاس منعقد ہورہے ہیں ۔ منڈی بازار ورنگل میں ہیلپ لائن سنٹر ، ہنمکنڈہ میں برین اسٹار اسکول ، ھما نرسنگ ہوم پر بائیو ڈاٹا جمع کرواسکتے ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر انیس صدیق سیل نمبر 9908763454 کے علاوہ محلہ جات باسط نگر ، جولائی واڑہ ، صوبیداری و اطراف کے لوگ مسعود مرزا محشر 9885054453 ، محمد سراج احمد سے ایل بی نگر ، لیبر کالونی ، دیشائی پیٹ ، نظام پورہ ، چارباولی علاقہ کے افراد 9849325271 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ محترمہ نصرت جہاں سے چھوٹی مسجد ( عقب ڈی مارٹ ) کے ایل این ریڈی کالونی ، شریفین مسجد وہ اطراف علاقہ کے افراد سیل نمبر 9885374872 پر ربط کرسکتے ہیں ۔ این جی اوز کالونی ، وڈے پلی ، ٹیچرس کالونی و دیگر محلہ جات کے لوگ محمد ندیم بیگ کے سیل نمبر 9014156644 علاوہ اس کے ایم اے نعیم اسٹاف رپورٹر سیاست ورنگل سے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔ متحدہ ضلع ورنگل کے خواہش مند والدین اپنے لڑکے اور لڑکیوں کے بائیو ڈاٹا ان ذمہ داران سے ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔۔