قاضی پیٹ ۔ /18اپریل، ( سیاست نیوز) ورنگل پولیس کمشنریٹ کے حدود میں آج 16 سب انسپکٹر کے تبادلے کئے گئے ۔ کمشنر آف پولیس ورنگل ڈاکٹر روی رویندر نے احکامات جاری کرتے ہوئے وی آر کے کے پولیس سب انسپکٹرس کے تبادلے کیا۔ آر آنند چاری صوبیداری ، آر راجندر کو سی ایس بی، ایس کمارا سوامی کو سی سی آر، کے ملیا کو سی ایس بی ، اٹیچ صوبیداری ، ایم ملاریڈی دھرما ساگر، اے کھٹا ملیا سی سی ایس، ٹی کرشنا مورتی سی ایس بی، راجا نرسیا سی ایس بی، بی ودیا ساگر اسٹیشن گھن پور، شیخ حمید سی سی ایس اٹیچ جنگاؤں، یوسف حسین سی ایس بی، پی وینکٹیشورلو سی سی ایس آئی، ایل کمریلو کو اینولو، کے رویندر نرسم پیٹ، ڈی رویندر ٹاسک فورس، سی ایچ کروناکر کو پروتاگری پولیس اسٹیشن پر تبادلہ کیا گیا۔ ورنگل پولیس کمشنر نے بحیثیت کمشنر کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد پہلی مرتبہ میں ان کی زیر صدارت میں سب انسپکٹرس آف پولیس تبادلے عمل میں آئے۔ واضح رہے کہ یہ تبادلہ بغیر کسی سیاسی دباؤ کے کمشنر آف پولیس ورنگل نے انجام دیئے۔ مزید 10تا15 دنوں میں سرکل انسپکٹر ( ایس ایچ او ) اسٹیشن ہاووس آفیسرس کو بھی تبادلہ عمل میں لائے جائیں گے۔ جہاں بڑے پیمانے پر سیاسی قائدین مداخلت کرسکتے ہیں اور پولیس کمشنر پر سیاسی دباؤ ڈال سکتے ہیں۔