ہنمکنڈہ ۔26نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر ورنگل میںنئی حکومت سے وظیفہ جات کیلئے ہزاروں درخواست گذار اُمید لگائے بیٹھے ہیں ‘ ہزاروں کی تعداد میں درخواستیں داخل کی گئی ہے ۔ اب تک میونسپل کارپوریشن کمشنر کے بموجب 15,065 افراد کو وظیفہ جات منظور ہوچکے ہیں ۔ مزید ایک دو دن میں 10ہزار درخواستوں کی منظوری عمل میں لائی جائے گی۔ کمشنر نے بتایا کہ شہر ورنگل کے 53بلدی ڈیویژن میں 54,268 کی جانچ جاری ہے ۔ جبکہ 26,300درخواستیں آن لائن داخل کی گئی ہے لیکن حکومت کیجانب سے 15,065 افراد کے وظیفہ جات منظور کئے گئے ہیں ۔ دیگر درخواستوں کی جانچ جاری ہے ۔ میونسپل کمشنر نے بتایا کہ 31جنوری تک تمام درخواستوں کی جانچ مکمل کیا جائے گا اور منظورشدہ افراد کی لسٹ تمام بلدی ڈیویژن میں لگائی گئی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ تمام مستحقین کے وظیفہ جات منظور ہوں گے۔