ورنگل۔/5اگسٹ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سرور محی الدین غازی صدر حج سوسائٹی ضلع ورنگل کی اطلاع کے بموجب 6اگسٹ بروز جمعرات بمقام کرسٹل گارڈن فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں تلنگانہ حج کمیٹی کے توسط سے روانہ ہونے والے عازمین حج ورنگل کو ٹیکہ اندازی کا پروگرام رکھا گیا ہے۔ عازمین حج اپنے ساتھ حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری کردہ سلیکشن کارڈ ضرور لائیں۔ ٹیکہ اندازی پروگرام میں مہمانان خصوصی جی سدھیر بابو کمشنر پولیس ورنگل اور مہمانان اعزازی کونڈا سریکھا ایم ایل اے ورنگل مشرق، ونئے بھاسکر ایم ایل اے ورنگل مغرب، عرفان شریف اسسٹنٹ سکریٹری تلنگانہ ریاست حج کمیٹی، بھاگیما ڈپٹی ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود ورنگل، شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر GWMC، بسوا راجو ساریہ سابق مسٹر کے علاوہ مولانا فصیح الدین قاسمی، ڈاکٹر عزیز احمد عرسی، مولانا یوسف زاہد المظاہری، مفتی منہاج احمد قیومی، ایم اے وحید پرنسپل اقلیتی اقامتی اسکول ورنگل، محمد ریاض الدین جنرل سکریٹری میناریٹی ایمپلائز اسوسی ایشن، ایم اے سبحان، محمد یعقوب علی ریاستی نائب صدر اقلیتی سل کانگریس پارٹی، قاری نجم الدین گیلانی، خواجہ عارف احمد حج سوسائٹی سکریٹری عادل آباد شرکت کریں گے۔