ورنگل /27 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرور محی الدین غازی صدر حج سوسائٹی ضلع ورنگل و محمد حسین پشاہ کی اطلاع کے بموجب ریاستی حج کمیٹی کے ذریعہ 2015 میں روانہ ہونے والے ورنگل ضلع کے عازمین کے کرسٹل گارڈن فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں 31 مئی بروز اتوار بوقت صبح 10.30 بجے تربیتی پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام میں مہمانان خصوصی شکور بیگ اسپیشل آفیسر ریاستی حج کمیٹی ، عرفان شریف اسٹیٹ سکریٹری تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی رہیں گے ۔ شاہد مسعود ایڈیشنل کمشنر گریٹر کارپوریشن ورنگل کے علاوہ مولانا فصحیح الدین قاسمی ، مولانا ہارون رشید ، مولانا حافظ خواجہ نظیر الدین ، ڈاکٹر عزیز احمد کا خطاب ہوگا ۔ سنٹرل حج کمیٹی انڈیا کے ٹرینرس پروجکٹر کے ذریعہ مناسک حج و دیگر اہم تفصیلات پر روشنی ڈالیں گے ۔ ضلع ورنگل کے تمام عازمین حج وقت پر مقررہ پر حاضر ہوجائیں اور وہ اپنے ساتھ سنٹرل حج کمیٹی آف انڈیا سے جاری کردہ ہیلتھ اینڈ ٹرینر کارڈ ساتھ میں ضرور لائیں ۔ مزید معلومات کیلئے فون نمبرات 9704449236/ 9390101542 پر ربط کریں ۔