ورنگل میں رمضان پیاکیج کی تقسیم

ورنگل 10 جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یونیمس

(UNIMUS) سوشل ویلفیر سوسائٹی ورنگل کی جانب سے غریب مسلم خاندانوں میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ سوسائٹی کی جانب سے پہلے مرحلہ کے طور پر 100 غریب خاندانوں میں راشن کٹ کی تقسیم کا آغاز مسجد چوک ہنمکنڈہ چوراہا سے محمد زبیر مالک زبیر بُک اسٹال کی نگرانی میں کیا گیا۔ ہنمکنڈہ اور قاضی پیٹ علاقوں میں رہنے والے غریب خاندانوں میں رمضان راشن پیاکیج کی تقسیم عمل میں لائی گئی۔ اس پروگرام میں محمد یحیٰی سکریٹری یونیمس سوشیل ویلفیر سوسائٹی، محمد فاروق، ساجد و دیگر موجود تھے۔