ورنگل /27 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل اسری پالی کلینک رائے پورہ ہنمکنڈہ میں ڈاکٹر رضا ملک ڈاکٹر انیس صدیقی کی نگرانی میں 2 فروری بروز اتوار بمقام آبنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں مائناریٹی انٹلکچول فورم ورنگل بہ تعاون ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم پہلا دوبدو ملاقات پروگرام کے ضمن میں مشاورتی اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر ورنگل کی مختلف سماجی فلاحی تنظیموں کے ذمہ داران محمد مجاہد کنویینر ویلفیر پارٹی آف انڈیا شاخ ورنگل ، سید دستگیر ( جماعت اسلامی ہند ) خواجہ محمد حسن شریف سکریٹری محبوبیہ پنجتن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل محمد مصلی الدین نواز نائب صدر الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل محمد سراج احمد سکریٹری مسلم ویلفیر سوسائٹی ورنگل محمد شجاعت علی شمس ، سید تاج الدین مشتاق معتمد نبزم ابوالخیرات ہنمکنڈہ ، محمد سراج الدین بزم افضلیہ محمد غوث محی الدین ، محمد سلیم بیگ تلنگانہ مسلمس میناریٹی ایمپلائیز یونین ، محمد احمد ، محمد زبیر مالک زبیر بک اسٹال ، محمدن نظیر ادیب ، محمد حبیب الدین موظف لیبر آفیسر ، محمد یوسف الدین ، عظیم قریشی ، محمد سراج الدین ورلڈ پیس سوسائٹی ، محمد یحییٰ ،عبدالمنان ، محمد اسماعیل ، محمد شکیل احمد ، محمد عبدالنعیم جرنلسٹ شفیع الرحمن محمد اسماعیل ذبیح ، سی محمد طاہر اور دیگر موجود تھے ۔
اس موقع پر ڈاکٹر انیس صدیقی نے کہا کہ ورنگل میں منعقد شدنی دوبدوملاقات پروگرام کی تیاریاں بڑے پیمانے پر کی جارہی ہیں۔ انہوں نے شرکاء محفل سے کہا کہ مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادیوں کیلئے برسر موقع رشتے طئے کرنے کے سلسلہ میں ادارہ سیاست و مائناریٹیز ڈیولپمنٹ فورم حیدرآباد کی جانب سے حیدرآباد ، کریم نگر ، محبوب نگر اور دیگر مقامات پر کامیاب طریقے سے دوبدو ملاقات پروگرام منعقد کیا گیا ۔ ورنگل میں پہلی مرتبہ اس پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ جس کو کامیاب بنانے میں تمام کا تعاون ضروری ہے ۔ اس پروگرام کو کامیاب کرنے میں ہم سب کو متحدہ جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر انیس صدیق ڈاکٹر رضا ملک ، محمد سراج احمد ، خواجہ حسن شریف اور دیگر تمام شرکاء نے والدین و سرپرست سے خواہش کی کہ وہ اس پروگرام سے استفادہ کریں ۔ اس پروگرام میں میڈیسن ، انجینئیرنگ ، ایم بی اے ، ایم سی اے ، پوسٹ گریجویٹس ، گریجویٹس ، بی ایڈ ، ایم ایڈ ، انٹرمیڈیٹ ، ووکیشنل ، حافظ ، عالم فاضل ، ایس ایس سی ، ٹیکنیل اور کم تعلیم یافتہ لڑکیوں اور لڑکیوں کے سینکڑوں رشتے دستیاب رہیں گے ۔ عقدثانی کیلئے بھی ایک علحدہ کاونٹر ہوگا جس سے خلع شدہ ، مطلقہ اور بیوہ لڑکیاں استفادہ کرسکتی ہیں ۔ مزید تفصیلات کیلئے ڈاکٹر انیس صدیقی 9908763454 ، محمد سراج احمد 9849325271 ، محمد مجاہد 9949678981 پروفیسر صالحہ سلطانہ 9848315738 ، ایم اے نعیم 9849012987 ، اسمعیل ذبیح 9849209120 ، ایم اے کلیم 9849449846 ، سید تاج الدین مشتاق 9052541482 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔