ورنگل میں جلسہ استقبال رمضان کا انعقاد

ہنمکنڈہ ۔ 9 ۔ جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جلسہ جشن ولادت غوث اعظم و استقبال رمضان بمقام عرس جاگیر حویلی ورنگل ، زیرنگرانی حضرت سید شاہ مصطفے نبیرہ قادری العمروف کمال پاشاہ جانشین سید شاہ قادر محی الدین نبیرہ قادری منعقد ہوا ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے حضرت سید شاہ محمد علی مرتضی قادری ، شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ ، سید شاہ حیدر بلال الدین قادری نوید بابا ، جناب سید شاہ ابو تراب قادری قدیری بندہ نوازی سجادہ نشین ہلکٹہ شریف ، جناب غوث محی الدین سید شاہ خواجہ ہادی الدین چشتی عرف علی پاشاہ ، سید خواجہ محی الدین شمشیر برہنہ نبیرہ غریب نواز حیدرآباد مقررین اکرام سید محمد علی قادری الہاشمی ، مولانا محمد خواجہ جعفر العابدین رضوی ، مولانا حافظ و قاری مفتی سید اشرف الدین شرکت کریں گے ۔ نظامت ڈاکٹر عزیز احمد عرسی نعت خواں حیدرآبادی دف پر پیش کریں گے ۔