ورنگل/8 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب اقبال شیدائی صدر تحریکِ قلم ورنگل کی اطلاع کے مطابق ریاست کے ممتاز و بزرگ افسانہ نگار و مزاح نگارجناب فضل جاویدایم ۔ اے کی ادبی خدمات کے اعتراف میں عظیم الشان جشنِ فضل جاوید زیرِ اہتمام تحریکِ قلم ورنگل بتاریخ 13؍اڈسمبر بروز شنبہ بوقت 8-30ساعت شب بمقام مسلم کمیونٹی سینٹرمسجد النّور ملگ روڈ ہنمکنڈہ۔ورنگل عظیم الشان پیمانے پر منعقد کیا جائے گا۔ اِس ضمن میں جلسے کی صدارت ڈاکٹربہادر علی(سابق پرنسپال اسلامیہ ڈگری کالج ورنگل فرمائیںگے جب کہمشاعرے کی صدارت جناب محمد ابراہیم صدرمسجد کمیٹی مسجد النّور ملگ روڈ ہنمکنڈہ کریںگے ۔ جس میں مہمانانِ خصوصی کے طور پرجناب لیاقت علی خان موظف ڈی ایس پی،جناب سید ریاض الدین موظف جائنٹ دائرکٹر کوآپریٹیو سوسائٹیز،ممتاز شاعرالحاج جناب مسعود مرزامحشر ، جناب محمد اقبال علی معتمدمسجد کمیٹی مسجد النّور ملگ روڈ ہنمکنڈہ،محمد سلیم صدر تاجِ دکن ایجوکیشنل سوسائٹی ورنگل،محمد حمید الحق قادری قادری صدر بزمِ حامد کریمنگراورجناب محمد وہاج الحق صدربزم اساتذ ہ بر ائے فروغِ اردو ورنگلہوںگے۔ پروگرام کا آغاز جناب قاری سی۔ شبّیر احمد مدراسی کی تلاوتِ آیاتِ ربّانی سے ہوگا ۔جناب اقبا ل درد کے خطبۂ استقبالیہ کے بعدجناب فضل جاوید صاحب کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی جائے گی جناب یوسف روش منظوم تہنیت پیش کریںگے ۔ مہمانانِ خصوصی کے خطاب کے بعد ۔ صدرِ جلسہ و صدرِ مشاعرہ کے صدارتی تاثر ا ت پیش کریں گے۔اِس کے بعدمشاعرے کا آغاز ہوگا۔جسںمیں مہمان شعرائے کرام میںمسرزمسعود جاوید ہاشمی ،اسلم فرشوری، جگجیون لعل سحرؔ استھانہ ،انجمؔ شافعی ، یوسف روشؔ،زاہد ہریانوی،قاری انیس احمد انیسؔ(حیدر آباد) جمیل ؔنظام آبادی صابرؔ کاغذ نگری ،شاخ انور ؔعادل آباد،افسرؔعثمانی ،قدیر طاہرؔ، مخدوم علی شاکر(کریم نگر) اور خورشید اثر (منچریال) ہوں گے ۔ جبکہ میزبان شعرائے کرام میںمسرز عثماؔن ورنگلی، نادؔر اسلوبی ،اقبال شیدائیؔ، تاج مضطرؔ،علی الدین گوہرؔد ،مسعود مرزا محشرؔ ،ڈاکٹر عزیزؔ احمدعرسی، پروفیسر احمد حسین خیالؔ،اقبال دردؔ، ،صادق احمد صادقؔ ،شبّیر احمد عاصم ؔ،ڈاکٹر نعیمؔسلیمی ،سید محمد حسینی برترؔ، شفیع احمد شفیعؔ ، اکبرضیاءؔ،اندور عبدالقادر ؔ، نذیر پرواز ؔ، صابرؔ عالم کاغذ نگری ، حمید عکسیؔ اپنے تازہ کلام پیش کریں گے ۔جناب اندور عبدالقادرہدیۂ تشکر پیش کریں گے ۔ پروفیسر احمد حسین خیالؔ جلسے کی اور جناب اقبال شیدائی مشاعرے کی نظامت کریں گے۔