ورنگل میں تعزیتی جلسہ کا انعقاد

ورنگل /4 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ورنگل کے ممتاز صنعت کار و سیاسی قائد محمد عبدالروف جمیل کا تعزیتی جلسہ نوبل فنکشن ہال چار باولی ورنگل میں مولانا محمد فصیح الدین قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا ۔ میونسپل کمشنر عادل آباد محمد شاہد مسعود ، مولانا فصیح الدین قاسمی ، ڈاکٹر عزیز احمد عرسی ، مولانا رحمت اللہ شریف و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ روف جمیل مرحوم کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔ انہوں نے ورنگل کے مسلمانوں کی فلاح و بہبود کیلئے کئی ایک خدمات انجام دیں ہیں ۔ مسلم معاشرے میں غربت ، جہالت ، بے روزگاری ، فتنہ قادیانیت کا خاتمہ اور دیگر مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ پیش پیش رہا کرتے تھے ۔ روف جمیل ورنگل پارلیمانی حلقہ لکشمی پاروتی کی پارٹی سے انتخابات بھی لڑچکے تھے ۔ اس موقع پر سید دستگیر ، محمد محمود سابق فلور لیڈر مجلس بلدیہ ورنگل ، محمد یعقوب علی کانگریس قائد ، سید دستگیر ( جماعت اسلامی ہند ) خالد سعید ، محمد اقبال علی سکریٹری ( مسجد النور ملگ روڈ ) ، محمد سلیم الدین ( تاج دکن ویلفیر سوسائٹی ) ایم اے نعیم سکریٹری الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی ورنگل ، محمد حسین پاشاہ جرنلسٹ اکبر محی الدے ضیاء ، ناظم ایوبی ، الحاج شکیل احمد فرزند روف جمیل ، محمد عزیز الدین ، سید انواراللہ حسینی ، محمد خواجہ حسن مستاجر برگ آبنوس ، مولانا اکبر رحمانی کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔ نظامت کے فرائض مولانا محمد عظیم الدین نے انجام دئے ۔ مولانا ہارون رشید کی دعاء پر جلسہ کا اختتام عمل میں آیا ۔