ورنگل /25 نومبر ( ذریعہ فیاکس ) شہر ورنگل کی جلیل القدر صوفی بزرگ و سلسلہ محمودیہ کی قدآوار شخصیت حضرت الحاج شاہ محمد اسمعیل محمودی قادری چشتی صابری ( خلف بانی اسلامیہ کالج ورنگل ) کا 27 واں سالانہ عرس شریف کی تقاریب کا آغاز زیر سرپرستی الحاج سید شاہ محمد غوث احمد محمودی قادری ورنگل ہوچکا ہے ۔ نظام العمل کے مطابق 26 نومبر 2014 بروز چہارشنبہ ( 2 صفرالمظفر) بعد نماز مغرب تناول تبرک چراغاں ، فاتحہ عرس شریف و ہفتہ مشاعرہ بااہتمام بزم محمدی ورنگل منعقد ہوگا اور 11 بجے ساعت شب محفل سماع ہوگی ۔ 27 نومبر 2014 بروز جمعرات ( 3 صفر المظفر ) بعد نماز فجر تخم کلام مجید کے ساتھ تقاریب عرس کا ا ختتامی ہوگا ۔