ورلڈ کپ کے پہلے ہی دن امپائروں کی غلطی

ملبورن ۔15 فروری (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی ورلڈ کپ 2015 کے پہلے میچ میں ہی امپائرنگ کا ایک بلنڈر سامنے آگیا ہے جس پر آئی سی سی نے غلطی کا اعتراف کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اور انگلینڈ کے میچ کے دوران جیمز ٹیلر کو دئیے جانے والے ری ویو میں جیمز اینڈرسن کو رن آوٹ قرار دیا گیا تھا جبکہ آئی سی سی کے قوانین کے مطابق ایک فیصلہ ہونے کی صورت میں اس پر دوسرا فیصلہ نہیں دیا جا سکتا تھا آسی سی کے اس میچ میں امپائرنگ کی ذمہ داریاں سری لنکا کے کمار دھرنا سینا اور پاکستان کے علیم ڈار سر انجام دے رہے تھے آئی سی سی نے امپائرز کے اس فیصلے پر انگلش ٹیم سے تحریری طور معذرت کر لی ہے۔