ورلڈ کپ کے ابتدائی مرحلہ کیلئے امپائرز اور ریفریز کا اعلان

دبئی۔ 30جنوری (سیاست ڈاٹ کام )انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ورلڈ کپ 2015 کے ابتدائی مرحلے کے مقابلوں کیلئے امپائرز اور ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا۔پاکستان کے علیم ڈار بھی آئی سی سی ورلڈ کپ امپائرز پینل میں شامل ہیں۔آئی سی سی نے 14 فروری تا 29 مارچ تک جاری رہنے والے میگا ایونٹ کے پول میچز کے لئے امپائرز اور ریفریز کے ناموں کا اعلان کردیا۔ایونٹ کا افتتاحی مقابلہ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گاجس میں فیلڈ امپائر مارائز راسموس اور نیجل لونگ ہوں گے۔ڈیوڈ بون میچ ریفری ہوں گے جبکہ ایس روی اور سیمون فرائی فورتھ امپائر ہوں گے۔دن کا دوسرا میچ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گاجس میں امپائرنگ کے فرائض پاکستان کے علیم ڈار اور کمار دھرماسینا انجام دیں گے۔44 دن جاری رہنے والے ٹورنمنٹ کے لئے آئی سی سی کے ایلیٹ پینل کے 12 امپائرز اپنی خدمات انجام دیں گے جن میں بروس اوکسنفورڈ این گولڈ پال رائفل رچرڈ النگ ورتھ رچرڈ کیٹلبروح روڈ ٹکر اور اسٹیو ڈیوس شامل ہیں۔