ورلڈ کپ کی افتتاحی تقاریب ملبورن اور کرائسٹ چرچ میں

میلبورن20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام)آئی سی سی 2015 کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی تقریبات کا انعقا12 فروری کو کیا جائیگا۔ آسٹریلیا کے شہر میلبورن اور نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ دو افتتاحی تقریبات کی میزبانی کریں گیاور یہاں شائقین کا داخلہ مفت ہوگا۔کرکٹ ورلڈ کپ کی افتتاحی رنگا رنگ تقریبات مشترکہ طور پر آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں 12 فروری کو منعقد ہوں گی جبکہ کرکٹ ورلڈ کپ کا با ضابطہ طور پر آغاز 14 فروریکو ہو گااور14ٹیمیں ایکشن میں نظر آئینگی۔ دفاعی چیمپئن ہندوستاناپنے خطاب کا دفاع کرے گا۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ مشترکہ طور پر میگا ایونٹ کی میزبانی کر رہے ہیں اسلئے دونوں ممالک میں علیحدہ افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔آسٹریلیا نے تقریب کیلئے میلبورن اور نیوزی لینڈ نے کرائسٹ چرچ کا انتخاب کیا ہے۔ آسٹریلیا میں ہونے والی تقریب میں لیجنڈ کرکٹرز سمیت دیگر اعلی شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر موسیقی سمیت کئی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔

تقریب میں شائقین مفت شرکت کر سکیں گے۔ نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں مجوزہ افتتاحی تقریب میں بھی بورڈ حکام سمیت ا سٹیفن فلیمنگ ،رچرڈ ہیڈلی اوربرینڈن مکالم بھی شرکت کریں گے۔اس ضمن میں آئی سی سی ورلڈ کپ کے چیف ایگزیکٹو جان ہرنینڈن نے کہا ہے کہ میلبورن 23سال بعد کرکٹ ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔اس حوالے سے ہم وکٹورین حکومت کے تعاون کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے ایونٹ کے کامیاب انعقادکیلئے بھر پور تعاون دیا ہے۔دریں اثناء آئی سی سی نے ورلڈ کپ میں شائقین کو عظیم ترین الیون ٹیم منتخب کرنے کیلئے موقع فراہم کیا ہے جس میں کرکٹ شائقین کواپنے پسند عظیم کھلاڑیوں کو منتخب کرکے ٹیم ترتیب دے سکتے ہیں۔واضح رہے کہ 1992ء کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کی میزبانی کررہے ہیں جہاں مہیندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت ہندوستانی ٹیم اپنے خطاب کا دفاع کرے گی۔