لندن۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان رواں سیریز میں رنز کے انبار کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ اور ویلز کرکٹ بورڈ نے سرکاری فینس اسکورکارڈ کو نئے ڈیزائن میں تیارکیا ہے جس میں ٹیم کے اسکورکا پیمانہ 500 تک کر دیاگیا ہے۔ ورلڈ کپ کے لیے پہلے ایسے اسکورکارڈ تیار کئے گئے تھے جن میں اسکور 400 رنزہو سکتا تھا۔ٹورنمنٹ ڈائریکٹر اسٹیو ایلوردی نے محسوس کیا ہے کہ انہیں نئے سرے سے تیار کرنا چاہیے تاکہ 500 رنز بھی ڈالے جا سکیں۔ انگلینڈ نے گزشتہ سال آسٹریلیا کے خلاف ونڈے میں 481 رن بنائے تھے۔پاکستان کیخلاف رواں سیریز کے دوسرے ونڈے میں انگلینڈ نے تین وکٹ پر 373 رن بنائے ہیں۔