کرائسٹ چرچ 10 فبروری( سیاست ڈاٹ کام) ورلڈ کپ2015 میں ہاٹ اسپاٹ کا استعمال نہیں کیا جائے گا جبکہ امکان ہے کہ ڈی آر ایس آخری مرتبہ آئی سی سی کے کسی بڑے ٹورنمنٹ میں استعمال کیا جائے گا۔ آئی سی سی کے منیجر کرکٹ آپریشنز جیف ایلرڈائس نے کہا ہے کہ رواں برس ہم جائزہ لیں گے کہ چند برس سے زیر استعمال رہنے والے ڈی آر ایس سے کیا فوائد حاصل ہوئے۔2017 میں نیا نظام متعارف کرادیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہاٹ اسپاٹ کیلئے مہنگے کیمروں کی دستیابی اور اس پر آنے والے اخراجات کے پیش نظر مذکورہ ٹیکنالوجی سے رواں برس استفادہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا تاہم امپائرز اور اسنکومیٹر اور ہاک آئی کی سہولتیں حاصل ہوں گی۔