ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ٹیم فٹنس مسائل کا شکار

ویلنگٹن ۔ 28 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے آغاز میں 16 دن رہ گئے ،گرین شرٹس میگا ایونٹ کی تیاری میں مصروف ہے کہ لیکن مقامی کلب سے دونوں وارم اَپ میچس ہارنے کے بعد اب ٹیم فٹنس مسائل کا بھی شکار ہوگئی ہے۔ پاکستان ٹیم ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لئے نیوزی لینڈ میں موجود ہے۔ٹیم کی تیاری کے ساتھ ساتھ فٹنس مسائل پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔فاسٹ بولر وہاب ریاض اور احسان عادل فٹ نہیں ،صہیب مقصود کلائی کی انجری کا شکار ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسی صورت حال میں ٹیم انتظامیہ نے3 کھلاڑیوں کو تیار رہنے کا حکم دیدیا ہے ،جن میں آل راؤنڈر شعیب ملک ،اظہر علی اور سہیل تنویر شامل ہیں۔دوسری جانب ٹیم انتظامیہ کا دعویٰ ہے کہ کوئی کھلاڑی زخمی نہیں متبادل کھلاڑیوں کو اسٹینڈ بائی رکھنا معمول کی بات ہے۔