ورلڈ چمپئین شپ میں سندھو کی ہار ۔ صرف سلور میڈل پر ہی اکتفاء

نان جنگ ۔ /5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ور لڈ چمپئین شپ ، ویمنس سنگلز میں پی وی سندھ کو فائنل مقابلہ میں اسپین کی کیرولینا مارن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اولمپک سلور میڈلیسٹ سندھو کو اولمپک چمپئین اسپین کی مارن کے مقابلہ میں 19-20, 10-21 سے شکست کا سامنا کرنا پرا ۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ریو اولمپک 2016 ء میں مارن کے ہاتھوں ہی سندھو کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس سیزن کی چوتھی شکست پر تبصرہ کرتے ہوئے سندھو نے کہا کہ یہ ہار ان کے لئے بہت ہی مایوس کن ہے ۔ پچھلی مرتبہ بھی وہ فائنل تک آکر ہارگئی تھیں اور یہ لمحہ ان کی زندگی کیلئے بہت ہی مشکل ترین ہے لیکن ان کو یقین ہے کہ وہ دوبارہ نئے عزم و حوصلہ کے ساتھ پھر سے میدان پر آئے گی اور اپنی محنت اور جدوجہد کے بل بوتے پر دوبارہ جیت جائیں گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ بڑی خوش نصیب ہیں کہ فائنل تک ان کی رسائی ہوئی ہے اور ہار اور جیت تو زندگی کے ساتھ لگی ہوئی ہیں اور وہ پور ے تہہ دل سے اس شکست کو قبول کرتی ہیں ۔ 2016 ء سے اب تک کے یہ سندھو کی آٹھویں شکست تھی ۔ بشمول ریو اولمپک 2017 ء، ہانگ کانگ اوپن 2018 ء ، سیرسیریس فائنل 2017 ء، انڈین اربن 2018 ء اور تھائی لینڈ اوپن 2018 ء شامل ہیں ۔ 23 سالہ سندھ کو گزشتہ سال جاپان کی نوزومی اوکوہارا کے ہاتھوں گلاسیگو میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔ اس کے بعد کیرولینا مارین کے ہاتھوں فائنل میاچ میں 45 منٹ کے کھیل کے بعد شکست کا منہ دیکھنا پڑا ۔ سلور میڈل پر اکتفاء کا مطلب چوتھی انڈیا کھلاڑی ہے جس نے فائنل تک رسائی حاصل کی ۔ پی وی سندھ نے 2013 ء میں گوانگ زوادر 2014 ء میں کوپن ہیگن مقابلوں میں برانز میڈلز حاصل کئے ۔ مارن دنیا کی واحد خاتون کھلاڑی ہے جس نے تین مرتبہ ورلڈ چمپئین شپ جیتی ہیں اس سے قبل اس نے 2014 ء اور 2015 ء میں جکارتہ مقابلوں میں کامیابی حاصل کی ہیں ۔ اپنی جیت پر تبصرہ کرتے ہوئے مارن نے کہا کہ وہ اتنی خوش ہیں کہ اپنے جذبات کا اظہار نہیں کرسکتیں اور میرے پاس الفاظ موجود نہیں ہیں اور اس لمحہ کیلئے وہ کافی عرصہ سے انتظار کررہی تھیں اور مجھے بہت خوشی ہے کہ اپنے آپ پر ان کو بھروسہ آگیا ہے ۔ سندھو مارن کے خلاف 5-6 کے ساتھ ہارگئیں لیکن ملائیشیا اوپن میں ان کو کامیابی نصیب ہوئی تھی ۔ سندھو نے مارن کے بارے میں کہا کہ وہ بہت ہی تیز اور جارحانہ طریقہ سے کھیلتی ہیں اور کھیل کے دوران میں وہ نہایت ہی ثابت قدمی کے ساتھ مقابلہ کرتی رہیں اور میں بھی پوری طرح ان کے کھیل اور سامنا کرنے تیار تھی ۔ ہر پوائنٹ میں مارن سندھو پر اپنا دباؤ برقرار رکھی ہوئیں تھیں ۔ ابتداء میں سندھو 1-3 سے پیچھے تھیں لیکن اپنے فارم کو برقرار رکھتے ہوئے وہ 6-4 تک اپنی بڑھت درج کروائی ۔ ابتداء میں سندھو کو دو پوائنٹس حاصل ہوئے لیکن اس کے بعد وہ مسلسل غلطی پر غلطی کرتی گئیں اور شٹل کوکور ٹ کے اندر ہی رکھنے کی مسلسل کوشش کرتی گئی ۔ بالآخر آخری دو غلطیوں نے مارن کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے فائنل میں ان کی رسائی کو آسان بنادی ۔ سندھو نے مارن کی جیت پر اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مارن کا بحیثیت مجموعی کھیل بہت اچھا رہا اور کھیل کے دوسرے حصہ میں میں نے کئی غلطیوں کا ارتکاب کیا اور بہت ہی آسان پوائنٹس مارن کے حق میں دے ڈالے ۔