ورلڈ ریسلنگ پہلوان کھالی شدید زخمی

ہلدوانی۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) سابق ڈبلیو ڈبلیو ای ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ‘ پہلوان دلیپ سنگھ رانا عرف ’دی گریٹ کھالی‘ ہلدوانی اتر اکھنڈ میں کھیلوں کی تقریب کے دوران شدید زخمی ہوگئے۔ تاحال کھالی کے زخموں کی اصل نوعیت واضح نہیں ہوئی تاہم زرائع کے مطابق کالی پر تین غیر ملکی فائٹرز نے اچانک کرسیوں اور گھونسوں کی بارش کرتے ہوئے انھیں چند لمحوں میں ڈھیر کر دیا۔ کھالی کو فوری طور پر استپال میں آئی سی یو میں داخل کرا دیا گیا ہے جہاں انھیں اگلے24گھنٹوں تک آبزرویشن میں رکھا جائے گا۔
ریسلر ٹرپل ایچ کے ہاتھوں رومن رینز زخمی
واشنگٹن ۔ 26 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک رومن رینز موجودہ ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن ٹرپل ایچ کے ہاتھوں زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ فلوریڈا کے علاقے ٹمپا میں ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ میں پیش آیا ۔ را کے اختتام پر ٹرپل ایچ نے رومن رینز پر اچانک حملہ کیا جس کے نتیجے میں ان کی ناک ٹوٹ گئی اور ریسلر کو ہسپتال میں ایڈمٹ کرکے سرجری کی گئی۔ ڈبلیو ڈبلیو ای بیان کے مطابق ٹرپل ایچ نے رومن رینز کا چہرہ کئی بار ایک میز پر مار ا اور پھر آہنی سیڑھی کے اوپر اپنے خاص داؤکے ذریعے رومن رینز کی ناک توڑ دی۔ ڈاکٹر کرس امنن نے بتایا کہ رومن رینز کی ناک کی ہڈی جوڑنے کی سرجری ہوئی ہے اور اس میں آنے والے ٹیڑھے پن کو بھی ٹھیک کیا گیا ہے۔