ورلڈ جونیر ویمنس باکسنگ مقابلے ‘ ہندوستان کو تین گولڈ میڈلس

تاپئی 23 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی باکسر نے اے آئی بی اے ویمنس جونیر ورلڈ چیمپئن شپ میں انتہائی قابل ستائش مظاہرہ کیا اور مقابلوں کے آخری دن آج یہاں تین گولڈ اور دو سلور میڈلس حاصل کئے ۔ سویتا (50 کیلو گرام ) نے اپنے ملک کیلئے گولڈ میڈل حاصل کئے ۔ سونیا (48 کیلو گرام) اور نیاریکا گوئیلا (70 کیلو گرام) نے سلور میڈلس پر اکتفا کیا ۔ ان مقابلوں میں سونیا نے امریکہ کی ہیون گارسیا کے خلاف ایک مقابلہ میں اپنے ملک کو سلور میڈل دلایا ۔ سویتا نے یوکرین کی کیٹرینا روہووا کو شکست دیکر ہندوستان کو پہلا گولڈ میڈل دلایا۔ بعدازاں مندیپ نے آئر لینڈ کی نیامہہ ایر لے کو اور ساکشی نے امریکی یاریسل رامیریز کو شکست دیکر میڈلس حاصل کیں۔ تاہم روس انستاسیا میگا ٹیو کے خلاف نہاریکا صحیح مقابلہ نہیں کرسکیں اور انہیں سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا ۔ قبل ازیں منعقدہ جواں سال باکسرس کے ایک مقابلہ میں جمنا بورو (57کیلو گرام) کو سیمی فائنلس میں شکست کے بعد برونز میڈل حاصل ہوا تھا ۔