ورلڈکپ پر قبضہ برقرار رکھنے ہندوستان کو بولنگ ہیروز کی ضرورت

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسپنر ہربھجن سنگھ نے خیال ظاہر کیا ہے کہ اوپنر ویراٹ کوہلی کی قیادت میں ہندوستانی بیٹنگ لائن کسی بھی مطلوبہ ہدف کے مطابق اسکور بناسکتی ہے لیکن ورلڈکپ پر قبضہ برقرار رکھنے بولرس کو بھی اپنی اہم ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے۔ ہربھجن سنگھ نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ ویراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما اور اجنکیا راہنے کے ساتھ ہندوستان کے پاس کافی مستحکم اور بہترین بیاٹنگ لائن اپ ہے جو اس کی بنیاد بھی ہے لیکن ہمیں ورلڈکپ پر قبضہ برقرار رکھنے اومیش یادو بھونیشور کمار اور محمد شامی کو ظہیر خان کی طرح کھیلنے کی ضرورت ہے۔ ہربھجن سنگھ نے پی ٹی آئی کو دیئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں کہاکہ ’’ویراٹ کوہلی، مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما اور اجنکیا راہنے کے ساتھ ہندوستان کے پاس کافی مستحکم اور بہترین بیاٹنگ لائن اپ ہے جو اس کی بنیاد بھی ہے لیکن ہمیں ورلڈکپ پر قبضہ برقرار رکھنے اومیش یادو بھونیشور کمار

اور محمد شامی کو ظہیر خان کی طرح کھیلنے کی ضرورت ہے‘‘۔ ہربھجن نے تجزیہ کی وضاحت بھی کی جس کی بنیاد پر ورلڈکپ میں وہ ہندوستانی بولرس سے اپنی توقعات وابستہ کرسکتے ہیں۔ اُنھوں نے کہاکہ میرے خیال میں ہم چار اسپیشلسٹ بولرس اور ممکن ہے ایک آل راؤنڈ (اسٹوارٹ بنی) کے ساتھ کھیلیں گے۔ دو نئی گیندوں اور فیلڈ تحدیدات کے ساتھ میں سمجھتا ہوں کہ چار کے منجملہ کسی بھی دن کھیلنے کیلئے ہمیں مزید تین بولرس کی ضرورت ہوگی‘‘۔ ہربھجن نے مزید وضاحت کی کہ ہمیشہ یہ ممکن نہیں ہوسکتا کہ چار بولرس ہی پر مقررہ دن کھیل سکیں۔ لیکن ہر میچ میں ہمیں تین تا چار ماہر بولرس کی ضرورت ہوتی ہے۔ علاوہ ازیں ہم دونوں جانب سے رن دینے والے دو بولرس کے متحمل نہیں ہوسکتے۔ اس صورت میں دیگر بولرس پر بھی دباؤ میں اضافہ ہوجاتا ہے۔ ہربھجن کا خیال ہے کہ تین ہندوستانی اسپنرس روی چندرن اشون، رویندر جڈیجہ اور اکشر پٹیل کو آسٹریلیائی پچوں پر بولنگ میں مدد ملے گی۔