کورٹلہ۔/18ڈسمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جناب کے ودیا ساگر راؤ جنہوں نے حلقہ اسمبلی کورٹلہ سے ٹی آر ایس پارٹی کے ٹکٹ پر چوتھی مرتبہ کامیابی حاصل کی۔ انہیں ریاستی کابینہ میں شامل کرنے کی چیف منسٹر تلنگانہ جناب کے سی آر سے جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ جناب کے ودیا ساگر راؤ رکن اسمبلی کورٹلہ جنہوں نے علحدہ تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلہ میں چلائی جانے والی مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ہر موڑ پر جناب کے سی آر چیف منسٹر تلنگانہ کے حکم کے آگے سر خم کرتے ہوئے اپنا استعفی پیش کرتے ہوئے تلنگانہ ریاست کے قیام کے سلسلہ میں چلائی گئی مہم کو استحکام بخشنے میں اپنا رول انجام دیا۔ انہوں نے کہاکہ کابینہ میں جناب ودیا ساگر راؤ کی شمولیت سے ضلع جگتیال کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں کافی مدد ملے گی۔ جناب محمد مبین پاشاہ ایڈوکیٹ و کوآپشن ممبر مجلس بلدیہ کورٹلہ نے جناب کے ٹی آر کو کارگزار صدر نامزد کئے جانے کے کے سی آر چیف منسٹر کے فیصلہ کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ جناب کے ٹی آر اپنے والد کی طرح پارٹی کو مزید مستحکم کرنے اور نوجوانوں کو ساتھ لیکر چلتے ہوئے ٹی آر ایس پارٹی کو مضبوط بنائیں گے۔