وجئے نگر کالونی میں قمار بازی 11 افراد گرفتار

حیدرآباد ۔ /18 مئی (سیاست نیوز) ہمایوں نگر پولیس نے وجئے نگر کالونی میں واقع میوے کے گودام پر دھاوا کرتے ہوئے قمار بازی میں ملوث ہونے والے 11 افراد بشمول گودام کے مالک کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس ہمایوں نگر نے بتایا کہ محمد اکرم علی نے اپنے میوے کے گودام میں غیرقانونی طور پر قمار بازی کا اڈہ چلارہا تھا جس کی اطلاع ملنے پر ٹاسک فورس ویسٹ زون ٹیم اور ہمایوں نگر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے وہاں دھاوا کیا اور قمار بازی میں ملوث ہونے والے اومیش سنگھ ، سمیت سنگھ ، سید ساجد احمد ، جی درگیش ، مجتبیٰ حسین اور دیگر کو گرفتار کرلیا ۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 70 ہزار نقد رقم اور 12 موبائیل فون برآمد کرلئے ۔ پولیس نے بتایا کہ گودام کے مالک اکرم علی قمار بازی کیلئے فی گیم 500 روپئے وصول کررہا تھا ۔ پولیس نے گرفتار افراد کو عدالت میں پیش کردیا ۔