غازی آباد۔ ملک کی درالحکومت دہلی کے کچھ ہی فاصلے پر موجود غازی آباد کی ایک مندر میں وجئے دشمی کے موقع پر مقامی ایک مندر کے سادھواور مندر میں پوجا کے لئے آنے والے افراد نے اندھا دھند فائیرنگ کی جبکہ مندر کے احاطے میں معصوم بچے اور معمر لوگ بھی موجود تھے۔
اس قدر فائیرنگ میں معمولی غفلت کسی ناخوشگوار واقعہ کی مدعوکرنے کے لئے کافی ہوگی۔ فائیرنگ میں ہمہ اقسام کے ہتھیار بشمول رائفل‘ پستول‘ مشین گن‘ اور بہت ساری بندوقیں بھی ویڈیو میں دیکھائی دے رہی ہیں اور ان کے استعمال میں ایک خاتون بھی شامل ہے