واٹس ایپ چیاٹنگ نے شادی شدہ شخص اور گرل فرینڈ کی جان لے لی

حیدرآباد ۔ /30 ستمبر (سیاست نیوز) واٹس ایپ چیاٹنگ نے ایک شخص اور اس کی معشوقہ کی جان لے لی ۔ یہ واقعہ ماریڈپلی علاقہ میں پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب 27 سالہ شیوکمار جو پیشہ سے الیکٹریشن ہے آئے دن اپنی گرل فرینڈ وینیلا سے مسلسل واٹس ایپ پر چیاٹنگ کیا کرتا تھا ۔ اس بات کی اطلاع ملنے پر شیوکمار کی بیوی لہری نے اس پر اعتراض کیا اور واٹس ایپ چیاٹنگ ترک کردینے کیلئے کہا ۔ بیوی کی جانب سے واٹس ایپ چیاٹنگ کو روکنے کے دباؤ کے نتیجہ میں شیوکمار نے کل شام اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شیوکمار کی خودکشی کے بعد وینیلا کو اس کے دوست احباب نے اسے ذمہ دار قرار دیا جس کے نتیجہ میں وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہوگئی جس کے نتیجہ میں اس نے بھی کل شام ایسڈ پی لی ۔ وینیلا کو گاندھی ہاسپٹل منتقل کیا گیا جو علاج کے دوران آج صبح فوت ہوگئی ۔ پولیس ماریڈ پلی نے اس سلسلے میں دو علحدہ مقدمات در ج کرتے ہوئے نعشوں کو بعد پوسٹ مارٹم ورثاء کے حوالے کردیا ۔