واٹس ایپ پر اپنی ہی بیوی کے قابل اعتراض تصاویر پوسٹ کرنے والا شخص اور اس کی داشتہ گرفتار

حیدرآباد۔ایک 30سالہ کاروباری اور اس کی داشتہ کو چہارشنبہ کے روز رچا کنڈہ سائبر کرائم پولیس سوشیل میڈیا پر اپنی بیوی کی قابل اعتراض تصوئیریں پوسٹ کرنے پر گرفتار کرلیا۔مذکورہ کاروباری جو واقعہ کا اصل مجرم ہے ۔

اس کی ایک خانگی کمپنی کی منیجر اور ونستھالی پورم کی ساکن مونیکا سے بنجارہ ہلز میں ایک تقریب کے دوران ملاقات ہوئی اور بہت جلد دونوں دوست بھی بن گئے۔

اس کے فوری بعد دونوں کے درمیان ناجائز رشتہ بھی ہوا۔اصلی ملزم کے خلاف مئی کے مہینے میں اس کی بیوی نے ونستھالی پورم پولیس اسٹیشن میں جہیز کے لئے ہراسان کرنے کی شکایت درج کرائی تھی۔

پولیس کی سختی کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بیوی سے علیحدگی اختیار کرنے کی غرض سے مذکورہ کاروباری اور اس کی داشتہ نے اس کو بدنام کرنے کا یہ منصوبہ بنایا ہے۔

اصل ملزم نے متاثرہ کے ساتھ گذارے ہوئے بے شمار اوقات کی تصوئیریں لیں اور اپنے موبائیل فوم میں اس کومحفوظ بھی کرلیاتھا۔ سائبر آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق’’ مونیکا نے مذکورہ تصوئیروں کو اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر گھٹیا کیپشن سے پوسٹ کردیاتاکہ متاثرہ کو بدنام کیاجاسکے‘‘۔

ملزمین نے متاثرہ کو بدسلوکی والے واٹس ایپ پیغامات بھی ارسال کئے ‘ جس کے بعد متاثرہ پولیس سے رجوع ہوئی اور اپنے شوہر اور اس کی داشتہ کے خلاف شکایت درج کرائی۔ پولیس نے متاثر ہ شخص کو مادھا پور سے حراست میں لیااور اس کے فون بھی ضبط کر لیا