واٹس اپ گروپ میں ممبرکی دل آزاری پر اڈمین کو سزاء

پولیس کا اڈمین کو انتباہ، سائبر کرائم سے دو افراد گرفتار
حیدرآباد۔/25فبروری، ( سیاست نیوز) واٹس اپ گروپ تشکیل دینے والے افراد کے لئے اب  خیر نہیں، اس گروپ کے ممبرس کی نادانی یا پھر دل آزاراور رسوا کن حرکتوں کا خمیازہ گروپ ایڈمین کو بھگتنا پڑے گا۔ چونکہ سائبر کرائم پولیس نے گروپ ایڈمین کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنے گروپ کی سرگرمیوں پر خاص توجہ مرکوز کریں بصورت دیگر انہیں قانونی رسہ کشی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ سائبر کرائم راچہ کنڈہ پولیس نے آج ایک ایسے ہی واقعہ میں 2افراد کو گرفتار کرلیا جو گروپ میں غیر اخلاقی حرکتیں کررہے تھے اور گروپ کے دیگر ممبرس کو تکلیف پہنچنے کا باعث بن رہے تھے۔ گروپ  ایڈمین کی شکایت پر پولیس نے دو افراد 35سالہ راگھو پال ریڈی ساکن بوڈ اوپل اور 35سالہ سدم سریدھر ساکن او یو کیمپس کو گرفتار کرلیا جو گروپ میں عریاں ویڈیوز پوسٹ کررہے تھے۔ جو کہ گروپ کے دیگر ممبرس کے لئے تکلیف کا باعث تھا۔ اس خصوص میں انسپکٹر سائبر کرائم مسٹر محمد ریاض الدین نے بتایا کہ سوشیل میڈیا کے استعمال میں احتیاط ضروری ہے۔ گروپ یا پھر کمیونٹی کے کسی لڑکی کی دل آزاری یا پھر انہیں تکلیف دہ مواد کوروانہ نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد پیشہ سے ڈرائیورس ہیں اور اوبیر کیاب ڈرائیورس کی مرضی سے اس گروپ کو ایل بی نگر سبیتا پورم علاقہ کے ساکن سرینواس نے تشکیل دیا تاکہ ڈرائیورس کے درمیان تال میل اور تعلقات میں بہتری پیدا ہوسکے۔ اس گروپ میں جملہ ایک سو گیارہ ممبرس ہیںجن میں گرفتار افراد راگھوپال ریڈی اور سدم سریدھر بھی شامل تھے۔ یہ دونوں گروپ میں آئے دن مسلسل عریاں اور فحش ویڈیوز پوسٹ کررہے تھے۔ ڈرائیورس نے اس طرح کی حرکت پر تشویش ظاہر کی تھی۔ چونکہ گھر جانے کے بعد اکثر فون بیوی اور بچے بھی استعمال کرتے ہیں۔ ایسی صورت میں فون میں ایسے عریاں و فحش فلموں سے مشکلات پیش آرہی ہیں۔ لہذا گروپ ایڈمین سے درخواست اورگروپ ایڈمین کے باور کئے جانے پر بھی یہ دونوں باز نہیں آئے۔ جس کے بعد گروپ ایڈمین نے سائبر کرائم شکایت کردی۔ پولیس دونوں کو گرفتار کرلیا اور سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے خاطیوں کو عدالتی تحویل میں دے دیا۔